
روس نے خبردار کیا ہے کہ امریکا کا یوکرین کو فضائی دفاعی نظام دینا روس یوکرین تنازع کو بڑھا دے گا۔
امریکی صدر بائیڈن کے یوکرین کو فضائی دفاعی نظام دینے کے وعدے پر ترجمان کریملن دیمتری پیسکوف کا کہنا تھا کہ یوکرین کو امریکی فضائی دفاعی نظام کی ترسیل سے تنازع بڑھے گا اور یوکرین کی تکالیف میں اضافہ ہی ہو گا۔
ترجمان نے مزید کہا کہ امریکی مدد یوکرین میں روس کے فوجی آپریشن کے مقاصد کو تبدیل نہیں کرسکتی۔
امریکی صدر نے گذشتہ روز ٹیلیفونک بات چیت میں یوکرینی صدر زیلنسکی کو دفاعی مدد فراہم کرنے کا کہا تھا۔
Comments are closed.