ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس نے پاکستان میں سیلاب سے جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشکل کی گھڑی میں پاکستانی عوام کے ساتھ ہیں۔
میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے نیڈ پرائس نے کہا کہ پاکستان کو ایف 16 طیاروں کے پرزے فروخت کرنے سے متعلق کانگریس کو آگاہ کردیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس فیصلے سے دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں میں مدد ملے گی، پاکستان کئی شعبوں میں امریکا کا اہم اتحادی ہے۔
نیڈ پرائس نے مزید کہا کہ ہم پاکستان میں میڈیا اور سول سوسائٹی پر پابندیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہیں۔
Comments are closed.