جمعہ9؍ شوال المکرم 1442ھ21؍مئی 2021ء

امریکا: عوامی مقامات پر بندوق لے کر گھومنے کا کسی کو حق نہیں

امریکا کی فیڈرل اپیلز کورٹ نے کہا ہے کہ عوامی مقامات پر بندوق لے کر گھومنے کا کسی کو حق نہیں۔

ریاست ہوائی میں عوامی مقامات پر بندوق لے کر جانے کے لیے پہلے درخواست دینے کیخلاف کیس کا فیصلہ سنایا گیا، ریاست کی جانب سے لازم شرط چیلنج کیے جانے کو چار کے مقابلے میں سات ووٹوں سے مسترد کردیا گیا۔

ریاست ہوائی میں اسلحہ لے کر نکلنے کے لیے اس شخص کا اچھے کردار کا حامل ہونا، لوگوں کی زندگی اور پراپرٹی کے تحفظ کا ذمہ دار ہونا لازم ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.