امریکا کی ریاست فلوریڈا میں آندھی اور طوفان سے کم سے کم 17 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔
امریکی صدر جو بائیڈن نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اموات کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔
فلوریڈا کے گورنر کا کہنا ہے کہ طوفان سے جو تباہی ہوئی ہے وہ پانچ سو برسوں میں نہیں دیکھی گئی۔
امریکی میڈیا کے مطابق طوفان میں سب سے زیادہ فورٹ مائرز ( Fort Myers) متاثر ہوا ہے اور ریاست میں اب بھی پچیس لاکھ سے زائد شہری بجلی سے محروم ہیں۔
غیرملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ طوفان اب نسبتاً کم شدت کے ساتھ جنوبی کیرولائنا کی جانب بڑھ رہا ہے۔
Comments are closed.