بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع کا فیصلہ نہیں کیا گیا

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع کا فیصلہ نہیں کیا۔

ترجمان ایف بی آر کا کہنا ہے کہ ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آج 30 ستمبر آخری تاریخ  ہے، جس میں توسیع کا فیصلہ نہیں  کیا گیا۔

ترجمان ایف بی آر کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے جو بھی فیصلہ ہوگا وہ چیئرمین ایف بی آر کریں گے۔

دوسری جانب ذرائع ایف بی آر کا کہنا ہے کہ ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ میں 15 سے 20 دن کی توسیع متوقع ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.