بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

چھٹا ٹی 20: انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

چھٹے ٹی 20 میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے، سات میچوں کی سیریز میں پاکستان کو 2-3 کی برتری حاصل ہے۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ کے لیے پاکستان نے ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی ہیں، محمد رضوان اور حارث رؤف کو آرام دیا گیا ہے، شاہنواز دھانی کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے جبکہ وکٹ کیپر محمد حارث آج اپنا پہلا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ کھیل رہے ہیں۔

قومی ٹیم کی قیادت بابر اعظم کر رہے ہیں، نائب کپتان شاداب خان، محمد حارث، شان مسعود، افتخار احمد، آصف علی، حیدر علی، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، شاہنواز دھانی اور عامر جمال پلیئنگ الیون کا حصہ ہیں۔

انگلش ٹیم کے کپتان معین علی کا کہنا ہے کہ وکٹ کو دیکھ کر بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ٹیم پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ 160 سے 170 رنز تک کا ہدف دینے کی کوشش کریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.