بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

امتحانی مراکز میں غیر متعلقہ افراد کا داخلہ ممنوع قرار

سندھ میں بورڈ کے امتحانات کے دوران نقل اور پرچے آؤٹ ہونے کے بعد محکمہ داخلہ نے امتحانی مراکز اور بورڈ کے دفاتر میں دفعہ 144 نافذ کردی، جس کے بعد امتحانی مراکز میں غیر متعلقہ افراد کا داخلہ ممنوع قرار دیا گیا۔

محکمہ داخلہ سندھ نے امتحانی مراکز اور بورڈ کے دفاتر میں دفعہ 144 نافذ کردی۔

امتحانی مراکز میں غیر متعلقہ افراد کا داخلہ ممنوع قرار دیا گیا، جس کا  نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق امتحانی مراکز میں موبائل فونز لے جانے پر بھی پابندی عائد ہوگی۔

محکمہ داخلہ سندھ کے اعلامیے کے مطابق امتحانی مراکز کے نزدیک فوٹو اسٹیٹ کی دکانیں کھولنے پر بھی پابندی عائد کردی گئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.