بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ملتان؛ اوباش نوجوان نے لڑکی کو چھیڑنےمیں حدیں پار کرلیں

ملتان میں نامعلوم شخص نے گلی سے گزرتی لڑکی کو ہراساں کیا، نوجوان نے لڑکی کو موٹر سائیکل پر بیٹھنے کو کہا، انکار کرنے پر ملزم نے لڑکی کو تھپڑ مارے اور وہاں سے بھاگ جاتا ہے، واقعہ کی سی سی ٹی وی سامنے آگئی۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے علاقہ قطب پور میں گلی سے گزرنے والی اکیلی لڑکی کو موٹرسائیکل سوار نوجوان ساتھ بیٹھنے کو کہتا ہے۔

لڑکی انکار کرتی ہے تو موٹرسائیکل سوار اسکو تھپڑ مارتا ہے جس سے لڑکی زمین پرگر جاتی ہے اور نامعلوم نوجوان بھاگ جاتا ہے۔

پولیس کے مطابق واقعہ کی درخواست ملی ہے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کو تلاش کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.