بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

برطانیہ میں کورونا کیسز کے ساتھ اموات میں بھی اضافہ

برطانیہ میں کورونا وائرس کے کیسز کے ساتھ اموات میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

لندن سے موصولہ اطلاعات کے مطابق برطانوی محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ برطانیہ میں 24 گھنٹوں میں 33 اموات ہوئی ہیں۔ جبکہ 32 ہزار 548 افراد  بیمار ہیں۔

محکمہ صحت کے مطابق برطانیہ بھر میں 86.4  فیصد کو کورونا ویکسین کی پہلی ڈوز لگادی گئی ہے۔

محکمہ صحت کا مزید کہنا ہے کہ برطانیہ بھر میں 64.6 فیصد افراد کو دوسری ڈوز بھی لگادی گئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.