سندھ میں بورڈ کے امتحانات کے دوران نقل اور پرچے آؤٹ ہونے کے بعد محکمہ داخلہ نے امتحانی مراکز اور بورڈ کے دفاتر میں دفعہ 144 نافذ کردی، جس کے بعد امتحانی مراکز میں غیر متعلقہ افراد کا داخلہ ممنوع قرار دیا گیا۔
محکمہ داخلہ سندھ نے امتحانی مراکز اور بورڈ کے دفاتر میں دفعہ 144 نافذ کردی۔
امتحانی مراکز میں غیر متعلقہ افراد کا داخلہ ممنوع قرار دیا گیا، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق امتحانی مراکز میں موبائل فونز لے جانے پر بھی پابندی عائد ہوگی۔
محکمہ داخلہ سندھ کے اعلامیے کے مطابق امتحانی مراکز کے نزدیک فوٹو اسٹیٹ کی دکانیں کھولنے پر بھی پابندی عائد کردی گئی۔
Comments are closed.