جمعہ21؍جمادی الاول 1444ھ 16؍دسمبر 2022ء

امام الحق کراچی ٹیسٹ نہیں کھیلیں گے، کپتان بابر اعظم

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ امام الحق انگلینڈ کے خلاف کراچی ٹیسٹ نہیں کھیلیں گے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ انگلینڈ کے کھلاڑی پلان کے مطابق تیز کھیل رہے ہیں، ہم نے بھی پلان کیا ہے، اہم چیز اس پر عمل کرنا ہے۔

بابر اعظم نے کہا کہ ابھی پلیئنگ الیون کا فیصلہ نہیں کیا، وکٹ خشک ہے، ہمارا کام ہے اپنے پلان کے مطابق کھیلنا، جو غلطیاں کیں اس کو بہتر کرنے کی کوشش کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ انجریز گیم کا حصہ ہے، زیادہ میچز کی وجہ سے آرام کا وقت نہیں مل رہا اور اسی وجہ سے انجریز ہورہی ہیں اور ہم میچز نہیں جیت پارہے۔

بابر اعظم نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ میں آپ سیشن کے حساب سے کھیلتے ہیں، آپ ہر وقت ایک جیسا نہیں کھیل سکتے، ہم میچ فنش نہیں کر پارہے جس کا دکھ ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان نے اظہر علی کو شاندار ٹیسٹ کیریر پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اظہر علی نے پاکستان کے لیے کافی پرفارمنس دی ہیں۔

بابر اعظم نے کہا کہ اظہر علی نے آغاز میں ہمیں بہت سپورٹ کیا۔

واضح رہے کہ ٹیسٹ ٹیم میں شامل اظہر علی نے آج ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف کراچی ٹیسٹ میچ کیریر کا آخری میچ ہوگا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر امام الحق کو ٹانگ میں دوبارہ کھچاؤ محسوس ہونے لگا۔

یاد رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا تیسرا ٹیسٹ میچ کل سے کراچی میں کھیلا جائے گا۔

انگلینڈ کو 3 میچوں کی سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کُن برتری حاصل ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.