متحدہ عرب امارات میں 24 گھنٹوں میں 38 ہزار207 افراد کو کورونا وائرس ویکسین لگائی گئی۔
ابوظبی سے وزارت صحت کے مطابق یو اے ای میں 24 گھنٹوں میں 1 لاکھ 60 ہزار 390 کورونا ٹیسٹ کیےگئے۔ جس کے نتیجے میں 1 ہزار 759 نئے کورونا مریضوں کی تشخیص ہوئی۔
وزارت صحت کے مطابق متحدہ عرب امارات میں کورونا مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 12 ہزار 497 ہوگئی ہے۔ جبکہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے 2 اموات ہوئیں۔ اس طرح اموات کی مجموعی تعداد ایک ہزار 573 ہوگئی۔
وزارت صحت کے مطابق 24 گھنٹوں میں 1 ہزار 580 کورونا مریض صحتیاب ہوئے۔ جبکہ کورونا سےصحتیاب افراد کی تعداد 4 لاکھ 93 ہزار 689 ہوگئی۔
Comments are closed.