بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

امارات میں 2051 نئے کورونا مریضوں کی تشخیص، 8 کا انتقال، وزارات صحت

متحدہ عرب امارات میں 24 گھنٹوں میں 2 لاکھ 36 ہزار 988 کورونا ٹیسٹ ہوئے۔ جس کے نتیجے میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2 ہزار51 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔ 

ابوظبی سے امارتی وزارت صحت کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق متحدہ عرب امارات میں کورونا مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 32 ہزار 364 ہوگئی۔

 وزارت صحت کا مزید کہنا ہے کہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے 8 اموات ہوئیں۔ اس طرح یہ تعداد 1 ہزار 414 ہوگئی ہے۔ 

انھوں نے کہا کہ 24 گھنٹوں میں 2 ہزار 741 کورونا مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔ اس طرح کورونا سے صحتیاب افراد کی تعداد 4 لاکھ 13 ہزار477 ہوگئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.