اماراتی حکومت پاکستان میں سرمایہ کاری کو تیار ہوگئی۔
دبئی میں پاکستان بزنس کونسل کی تقریب ہوئی جس میں پاکستان ایکسپورٹ پراسسنگ زون کے وفد نے شرکت کی۔
چئیرمین ایکسپورٹ پراسسنگ زون ڈاکٹر سیف الدین جونیجو بھی تقریب میں شریک تھے۔
دبئی میں پاکستان بزنس کونسل کی تقریب میں اماراتی حکومت کے پاکستان میں تین بڑے سرمایہ کاری منصوبوں سے آگاہ کیا گیا۔
رپورٹس کے مطابق ان منصوبوں کی مالیت کا تخمینہ ایک ارب ڈالرز سے زائد ہے۔
یو اے ای اور پاکستان کے درمیان شپنگ اینڈلوجسٹک کوریڈور پر جمعے کو دستخط ہوں گے۔
تقریب میں نائب چیئرمین ڈی پی ورلڈ فخر عالم نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ یواےای پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کو تیار ہے۔
ڈاکٹر سیف الدین نے کہا کہ دبئی فری زونز کے طرز پر پاکستان ایکسپورٹ پراسسنگ زونز قائم کئے جائیں گے، پاکستان ایکسپورٹ پراسسنگ زونزسے برآمدات کا ہدف3 سال میں پانچ ارب ڈالر ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان ایکسپورٹ پراسسنگ زون سے فی الحال برآمدات ایک ارب ڈالرہے۔
ڈائریکٹر پی بی سی نے کہا کہ پاکستان ایکسپورٹ پراسسنگ اور دبئی فری زونز کے درمیان جوائنٹ وینچر کیا جارہا ہے، سرمایہ کاری سے غیر معمولی منافع ہوگا۔
چیئرمین پی بی سی دبئی نے کاہ کہ پاک ایکسپورٹ پراسسنگ زونز میں سرمایہ کاری کیلئے پراُمید ہوں۔
Comments are closed.