بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

الیکشن کمیشن کی سیاسی شخصیت کے لگائے گئے الزامات کی مذمت اور تردید

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سیاسی شخصیت کی طرف سے لگائے گئے الزامات کی الیکشن کمیشن مذمت اور تردید کرتا ہے۔

جاری کیے گئے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ایسے غیر ذمے دارانہ الزامات بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہیں، الیکشن کمیشن کسی دباؤ کے بغیر آئین اور قانون کے مطابق فیصلے کر رہا ہے اور کرتا رہے گا۔

اعلامیے میں الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ الیکشن کروانے کا معاملہ الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار میں نہیں ہے۔

جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق الیکشن 2 ہی صورتوں میں ہو سکتے ہیں، اسمبلیاں مدت پوری کر چکی ہوں یا وزیرِ اعظم اسمبلی کو تحلیل کر دیں۔

الیکشن کمیشن نے اپنے اعلامیے میں کہا ہے کہ فی الحال ایسی کوئی صورتِ حال موجود نہیں ہے، الیکشن کمیشن کی یہ ذمے داری ہے کہ وہ شفاف الیکشن کو یقینی بنائے۔

اعلامیے میں الیکشن کمیشن کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ جب بھی الیکشن ہوں گے شفاف الیکشن کو یقینی بنایا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.