الیکشن کمیشن نے صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب اور سندھ کے نام خط لکھ دیا، خط میں فارم 45 سے متعلق پریزائیڈنگ افسران کے لیے ضوابط وضع کیے گئے ہیں۔
الیکشن کمیشن نے اپنے خط میں ہدایت کی ہے کہ پریزائیڈنگ اور اسسٹنٹ پریزائیڈنگ افسران کے پاس اسمارٹ فون ہو، پریزائیڈنگ افسر فارم 45 کی تصویر الیکشن کمیشن اور آر او کو ارسال کریں گے۔
خط میں کہا گیا کہ فارم 45 کی تصویر پولنگ ایجنٹ کی موجودگی میں بنائی جائے، نتائج پولنگ ایجنٹس کی موجودگی میں فوری الیکشن کمیشن اور آر او کو واٹس ایپ کیے جائیں۔
الیکشن کمیشن کے خط میں کہا گیا ہے کہ پریزائیڈنگ اور اسسٹنٹ پریزائیڈنگ افسران لوکیشن ایکٹو رکھیں گے۔
Comments are closed.