بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

الیکشن کمیشن نے میڈیا کے دباؤ پر الیکشن کرانے کا فیصلہ کیا، فواد چوہدری

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما فواد چوہدری نے ضمنی انتخابات کروانے کے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو دباؤ کا نتیجہ قرار دے دیا۔

الیکشن کمیشن نے قومی، صوبائی اسمبلیوں کے ضمنی الیکشن اور کراچی کے بلدیاتی انتخابی مقررہ وقت پر کرانے کا فیصلہ کرلیا۔

ایک بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے میڈیا کے دباؤ پر ضمنی اور بلدیاتی انتخابات کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت ضمنی اور بلدیاتی الیکشن کروانے کےلیے تیار ہی نہیں تھی اس کے باوجود الیکشن کمیشن نے انتخابات کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.