بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

الیکشن کمیشن نے علی حیدر گیلانی کی ویڈیو کا نوٹس لے لیا

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی حیدر گیلانی کی ویڈیو پر نوٹس لے لیا۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق سینیٹ الیکشن سے متعلق علی حیدر گیلانی کی ویڈیو کا نوٹس لے لیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ویڈیو کا جائزہ لے رہے ہیں، اس حوالے سے میرٹ پر تحقیقات ہوں گی۔

اس سے قبل علی حیدر گیلانی کی ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں وہ مبینہ طور پر حکومت رکن اسمبلی کو ووٹ ضائع کرنے کا طریقہ سمجھا رہے تھے۔

علی حیدر گیلانی نے میڈیا سے گفتگو میں ویڈیو کی تصدیق کی اور کہا کہ ہم نے ہر رکن قومی اسمبلی سے ووٹ مانگا ہے جو ہمارا حق ہے۔

دوسری طرف شہباز گل نے علی حیدر گیلانی کی ویڈیو کو ارکان اسمبلی سے ووٹ خریدنے کی کوشش قرار دیا اور کہا کہ اس کے بعد یوسف رضا گیلانی کے الیکشن لڑنے کا اخلاقی جواز ختم ہوگیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.