بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

الیکشن کمیشن فہیم خان کی سرگرمیوں کا نوٹس لے: وقار مہدی

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) سندھ کے جنرل سیکریٹری وقار مہدی نے مطالبہ کیا ہے کہ الیکشن کمیشن کورنگی کنٹونمنٹ بورڈ کی حدود میں پی ٹی آئی رکنِ اسمبلی فہیم خان اور راجہ اظہر کی سرگرمیوں کا نوٹس لے۔

جاری کیئے گئے ایک بیان میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) سندھ کے جنرل سیکریٹری وقار مہدی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے ارکانِ اسمبلی کی پولنگ اسٹیشنز کے باہر موجودگی ضابطۂ اخلاق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

ملک بھرمیں کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات کے سلسلے میں ووٹنگ کا عمل جاری ہے، بڑی تعداد میں ووٹرز اپنے گھروں سے نکل کر ووٹ ڈالنے آ رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن انتخابی عمل پر پی ٹی آئی کے ارکانِ اسمبلی کے اثر انداز ہونے کا نوٹس لے۔

وقار مہدی کا یہ بھی کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کے شکایتی سیل نے پی ٹی آئی ارکانِ اسمبلی کے خلاف شکایت الیکشن کمیشن کو ارسال کر دی ہے۔

کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات کے سلسلے میں ہونے والی پولنگ کے دوران کراچی کے کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ کے وارڈ نمبر 4 سے 2 جعلی پولنگ ایجنٹس کو گرفتار کرلیا گیا۔

واضح رہے کہ کراچی میں حکمراں جماعت پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے ایم این اے فہیم خان کورنگی کنٹونمنٹ کے وارڈ نمبر 3 بھٹائی کالونی پہنچ گئے جس پر پیپلز پارٹی کے امیدوار ناصر شیخ نے بھی احتجاج کیا۔

دوسری جانب ملک بھرمیں کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات کے سلسلے میں ووٹنگ کا عمل جاری ہے، بڑی تعداد میں ووٹرز اپنے گھروں سے نکل کر ووٹ ڈالنے آ رہے ہیں۔

کراچی کنٹونمنٹ بورڈ کے وارڈ نمبر 3 میں جاری ووٹنگ کے عمل کے دوران ایک نابینا شخص بھی اپنا ووٹ کاسٹ کرنے پہنچ گیا۔

آج صبح 8 بجے شروع ہونے والا پولنگ کا عمل شام 5 بجے تک بغیر وقفے کے جاری رہے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.