پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما حماد اظہر کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے جو زور لگانا ہے لگالے، جیت عمران خان کی ہو گی۔
ننکانہ صاحب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حماد اظہر نے کہا کہ آج کے الیکشن کے نتائج سے سیاست کی سمت کا تعین ہو گا، جن لوگوں کو ہم پر مسلط کیا گیا ہے یہ حقیقی قیادت نہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری امریکی صدر جو بائیڈن کے بیان کی وضاحت دے رہے تھے، ملک کو اس وقت مضبوط قیادت کی ضرورت ہے۔
حماد اظہر کاکہنا ہے کہ ننکانہ کے دیہی علاقوں میں ووٹر ٹرن آؤٹ بہتر نظر آرہا ہے، گنتی کا عمل سب سے اہم ہوتا ہے، 17جولائی کو بھی مسلط لوگوں کو عوام نے مسترد کیا تھا۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ بلاول بھٹو کو جو بائیڈن کے بیان پر ڈنکے کی چوٹ پر جواب دینا چاہیے تھا، آج کا الیکشن ریفرنڈم ہے، اس وقت شکایات الیکشن کمیشن کی ہیں۔
Comments are closed.