بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سابق چیف جسٹس نور مسکانزئی کے قتل کی تحقیقات کیلئے 7 رکنی کمیٹی تشکیل

Firing during prayer

کوئٹہ:سابق چیف جسٹس بلوچستان کے قتل کی تحقیقات کیلئے 7 رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دیدی گئی، کمیٹی تحقیقات مکمل کر کے 30 روز میں رپورٹ پیش کرے گی۔

بلوچستان ہائی کورٹ کے سابق چیف جسٹس نور مسکانزئی کے قتل کی تحقیقات کیلئے سات رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

تحقیقاتی کمیٹی ڈی آئی جی سی ٹی ڈی اعتزاز گورایہ کی سربراہی میں تشکیل دی گئی  جس میں ڈی آئی جی رخشان نذیر کرد ، ایس ایس پی انویسٹی گیشن کوئٹہ اور حساس اداروں کے نمائندے ممبران ہونگے۔

انکوائری ٹیم 30 روز میں اپنی رپورٹ مرتب کر کے انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کرے گی، سابق چیف جسٹس کو 14 اکتوبر کو خاران میں فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا۔

You might also like

Comments are closed.