الیکشن کمشنر پنجاب غلام اسرار خان نے پی پی 84 خوشاب کا دورہ کیا جہاں انھوں نے ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او سے ملاقات کی۔
ڈی پی او نے الیکشن کمشنر کو ضمنی انتخاب کے سیکیورٹی پلان پر بریفنگ دی جبکہ ڈپٹی کمشنر خوشاب نے ٹرانسپورٹیشن پلان اور دیگر انتظامی امور پر بریفنگ دی۔
الیکشن کمشنر پنجاب نے سیکیورٹی اور دیگر انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔
الیکشن کمشنر پنجاب غلام اسرار خان نے امیدواروں کے ساتھ بھی ملاقات کی۔
الیکشن کمشنر نے امیدواروں کو انتخابی ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد یقینی بنانے پر زور دیا۔
ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر کی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں کے خلاف کارروائی پر بریفنگ بھی دی گئی۔
الیکشن کمشنر پنجاب کا کہنا تھا کہ اسلحے کی نمائش اور ہوائی فائرنگ پر سخت پابندی ہے، امیدوار اور کارکنان پولنگ کے روز امن و امان قائم رکھیں۔
انھوں نے مزید کہا کہ امیدواران اپنے پولنگ ایجنٹ کی تربیت کو یقینی بنائیں، فارم 45 وصول کیے بغیر پولنگ ایجنٹ اسٹیشن نہ چھوڑیں۔
Comments are closed.