ہفتہ 3؍رمضان المبارک 1444ھ25؍مارچ 2023ء

الیکشن التوا پر اسپیکر پنجاب اسمبلی کی سپریم کورٹ میں درخواست دائر

اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان صوبے میں انتخابات کےا لتوا پر سپریم کورٹ پہنچ گئے۔

سبطین خان نے پنجاب میں انتخابات کے التوا کے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی۔

صدر عارف علوی نے وزیراعظم کے نام خط میں کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو انسانی حقوق کی پامالی سے باز رہنے کی ہدایت کی جائے۔

درخواست میں اسپیکر پنجاب اسمبلی نے استدعا کی کہ پنجاب میں انتخابات ملتوی کرنے کا الیکشن کمیشن کا حکم کالعدم قرار دیا جائے۔

درخواست میں مزید کہا گیا کہ عدالت عظمیٰ الیکشن کمیشن کو 30 اپریل کو انتخابات کرانے کا حکم دے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ خیبرپختونخوا میں انتخابات کی تاریخ سے متعلق حکم جاری کیا جائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.