ہفتہ 3؍رمضان المبارک 1444ھ25؍مارچ 2023ء

وائٹ ہاؤس حکام نے اسرائیلی وزیراعظم کو امریکا کا دورہ کرنے سے روک دیا

وائٹ ہاؤس حکام نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کو امریکا کا دورہ کرنے سے روک دیا۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل میں عدالتی اصلاحات کے خلاف مظاہروں کی  گونج امریکی ایوان اقتدار میں بھی پہنچ گئی۔

وائٹ ہاؤس کے عہدیداروں نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامن نیتن یاہو کو اہم پیغام بھیج دیا۔

وائٹ ہاؤس حکام کا کہنا ہے کہ موجودہ احتجاج کے باعث وائٹ ہاؤس اسرائیلی وزیراعظم کی میزبانی نہیں کرے گا۔

حکام نے مزید کہا کہ بہتر ہے اسرائیلی وزیراعظم واشنگٹن کا دورہ نہ کریں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.