ہفتہ 3؍رمضان المبارک 1444ھ25؍مارچ 2023ء

افغانستان: بارش اور برفباری، مختلف حادثات میں 3 افراد ہلاک، 7 زخمی

افغانستان کے مختلف حصوں میں گزشتہ دو روز کے دوران بارش اور برفباری سے ہونے والے مختلف حادثات میں 3 افراد ہلاک جبکہ 7 زخمی ہوگئے۔

افغان حکام کے مطابق بارشوں اور برفباری سے 756 مکانات کو نقصان پہنچا۔

حکام نے بتایا کہ گزشتہ ہفتے کے زلزلے سے 10 افراد ہلاک اور 60 زخمی ہوئے تھے۔

خیال رہے کہ افغانستان میں گزشتہ ہفتے 6.5 شدت کا زلزلہ آیا تھا، زلزلے سے 800 مکانات کو نقصان پہنچا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.