ہفتہ 3؍رمضان المبارک 1444ھ25؍مارچ 2023ء

3 دوستوں کے اغوا کا کیس: پولیس اہلکاروں سمیت 5 ملزمان کا جسمانی ریمانڈ

نارتھ ناظم آباد تھانے کی چھت پر 3 دوستوں کو اغوا کرنے کے کیس میں گرفتار پولیس اہلکاروں سمیت 5 ملزمان کو عدالت میں پیش کردیا گیا۔

شہریوں کو جھانسہ دے کر اغواء برائے تاوان کی وارداتوں کے کیس میں ملزمان کو انسداد دہشت گردی عدالت منتظم جج کے روبرو پیش کیا گیا۔

اہل خانہ سے پولیس اہل کار کی 5 لاکھ روپے میں بات طے ہوئی تھی، مغویوں کے اہل خانہ نے 4 لاکھ کی رقم کی ادائیگی بھی کی۔

عدالت نے تمام ملزمان کو 31 مارچ تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

تفتیشی افسر نے کہا کہ  پولیس اہلکاروں میں برطرف اہلکار محبوب اور آصف شامل ہیں جبکہ دیگر ملزمان مختیار، ریاض اور کاشف ہیں۔

اینٹی وائیلنٹ کرائم سیل (اے وی سی سی) نے نارتھ ناظم آباد تھانے میں کارروائی کرتے ہہوئے تھانے کی چھت سے 3 شہریوں کو بازیاب کروایا گیا تھا۔

ملزمان نے شہریوں کے اہلخانہ سے 50 لاکھ تاوان طلب کیا تھا، بعد میں مغویوں کے اہلخانہ سے 5 لاکھ روپے طے پائے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.