ہفتہ 3؍رمضان المبارک 1444ھ25؍مارچ 2023ء

گورنر سندھ بھی اشیاء ضروریہ کی قیمتوں پر بول پڑے

گورنر سندھ کامران ٹیسوری بھی کرا چی میں اشیاء ضروریہ کی قیمتوں پر بول پڑے۔

ایک بیان میں گورنر سندھ نے کہا کہ کراچی میں ہر چیز مقررہ نرخ سے دگنی قیمت پر مل رہی ہے۔

سندھ حکومت نے رمضان المبارک میں منافع خوروں کے خلاف بھرپور کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پوچھتا ہوں ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز اور پرائس کنٹرولرز کی فوج اس موقع پر کیا کررہی ہے؟

کامران ٹیسوری نے مزید کہا کہ لسٹ میں آلو 35 روپے کلو ہے لیکن بازار میں وہ 70 روپے کلو پر دستیاب ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ کمشنر کراچی اپنے مقرر کردہ نرخ پر بھی عمل درآمد نہیں کرا پارہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.