اتوار 2؍صفر المظفر 1445ھ20؍اگست 2023ء

اقلیتی رہنما کی سپریم کورٹ میں جڑانوالہ واقعے پر نوٹس لینے کیلئے درخواست دائر

اقلیتی رہنما سیمیول پیارے نے سپریم کورٹ سے جڑانوالہ میں پیش آئے سفاک واقعے پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

سیمیول پیارے نے سپریم کورٹ میں جڑانوالہ واقعے پر نوٹس لینے کے لیے متفرق درخواست  جمع کروادی ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ جڑانوالہ میں 16 اگست کو مذہبی اوراق سمیت چرچ کو جلایا گیا۔

درخواست میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ درخواست منظور کرے اور اس کیس کو سماعت کے لیے مقرر کرے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.