جمعرات 11؍ربیع الاول 1445ھ28؍ستمبر 2023ء

افغان کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے بھارت پہنچ گئی

افغانستان کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے بھارت پہنچ گئی۔

اس سے قبل بھارت روانگی سے پہلے افغانستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل نے کھلاڑیوں کے ساتھ میٹنگ کی تھی جس میں طالبان کے اہم رہنما انس حقانی نے بھی شرکت کی تھی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس موقع پر ورلڈ کپ میں اچھی کارکردگی کے لیے خصوصی دعا بھی کروائی گئی تھی۔

کرکٹ ورلڈکپ میں شرکت کے لیے بھارت جانے سے قبل افغان کرکٹرز سے اہم طالبان لیڈر انس حقانی نے ملاقات کی ہے۔

واضح رہے کہ افغانستان کرکٹ ٹیم جمعے کو جنوبی افریقا کے خلاف پہلا وارم اپ میچ کھیلے گی۔

یاد رہے کہ ورلڈ کپ کا باقاعدہ آغاز 5 اکتوبر کو دفاعی چیمپئن انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ سے ہو گا جو احمد آباد میں شیڈول ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.