وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ افغان مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں ہے، واحد راستہ جامع اور وسیع مذاکرات ہیں۔
ترکی میں افغان امن عمل کانفرنس میں شرکت کے بعد وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا ترک ہم منصب کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ بین الافغان مذاکرات کی صورت میں افغانوں کے پاس ایک نادر موقع ہے، انہیں چاہیے کہ وہ سب مل کر مذاکرات کو نتیجہ خیز بنائیں۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ افغانستان میں بے امنی کی سب سے بھاری قیمت افغانوں کے بعد پاکستان نے چکائی ہے۔
سہ فریقی کانفرنس میں پاکستان، ترکی اور افغانستان کے وزرائے خارجہ نے شرکت کی، افغان امن عمل میں پیش رفت اور افغانستان سے غیر ملکی افواج کے انخلا کے بعد کی صورت حال پربات چیت ہوئی۔
Comments are closed.