وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف نے کہا ہے کہ افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہو رہی ہے۔
واشنگٹن میں پریس کانفرنس کے دوران ڈاکٹر معید یوسف نے کہا کہ افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہوتی رہی ہے اور اب بھی ہورہی ہے، ہمیں اسے روکنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان مزید افغان مہاجرین کی آمد برداشت نہیں کرسکتا۔
پاکستان مشیر برائے قومی سلامتی نے یہ بھی کہا کہ عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ متاثرین کے لیے افغانستان میں ہی بندوبست کرے۔
اُن کا کہنا تھاکہ افغانستان میں پھر ایسے گروہ جنم لے سکتے ہیں جو دنیا کے لیے خطرہ ہوں۔
ڈاکٹر معید یوسف نے مزید کہا کہ پاکستان اور امریکا کو پہلے سے زیادہ ساتھ مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔
Comments are closed.