افغان حکومت کی طرف سے سفارتی عملے کو واپس بلائے جانے پر پاکستان نے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ افغان حکومت کا سفیر اور سفارتی عملے کو واپس بلانے کا فیصلہ بدقسمتی اور افسوس ناک ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ افغان سفیر کی بیٹی کے اسلام آباد میں مبینہ اغوا کی تحقیقات جاری ہیں۔
دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ وزیرِاعظم کی ہدایت پر معاملے کی تحقیقات اعلیٰ سطح پر ہو رہی ہیں۔
واضح رہے کہ افغان حکومت نے اسلام آباد سے اپنے سفیر کو واپس بلالیا ہے۔
افغان میڈیا نے پاکستان سے افغانستان کے سفیر کو واپس بلانے کی تصدیق کی ہے۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان حکومت نے اپنے سفیر کو سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر واپس بلایا ہے۔
Comments are closed.