بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

افغان اثاثوں سے متعلق امریکی فیصلے پر کابل میں احتجاج

افغانستان کے اثاثوں سے متعلق امریکی صدر جو بائیڈن کے فیصلے پر کابل میں احتجاج کیا گیا، سیکڑوں مظاہرین غیر منصفانہ فیصلے کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے۔

افغان میڈیا کے مطابق مظاہرین نے احتجاجی بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے، مظاہرین نے امریکا میں منجمد افغان اثاثے افغان عوام کو دینے کا مطالبہ کیا۔

نیویارک ٹائمز نے رپورٹ میں دعویٰ کیا ہےکہ بائیڈن کی جانب سے اعلان آج متوقع ہے، امریکی فیڈرل ریزرو میں افغان سینٹرل بینک کے 7ارب ڈالر اثاثے موجود ہیں۔

خیال رہے کہ امریکا میں افغانستان کے7 ارب ڈالر کے منجمد اثاثے موجود ہیں۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے افغان اثاثوں میں سے نصف نائن الیون متاثرین کو دینے کا اعلان کیا تھا جبکہ باقی نصف افغان اثاثوں سے افغان ٹرسٹ فنڈ بنانے کا کہا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.