سندھ کی اپیکس کمیٹی نے افغان صورتحال کے باعث صوبے بھر میں سیکیورٹی کے سخت اقدامات کا فیصلہ کیا ہے۔
ایپکس کمیٹی اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ سندھ نے اداروں کو تمام کالعدم اور فرقہ وارانہ تنظیموں پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت کردی۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ کچھ عناصر فرقہ وارانہ نفرتوں کو بڑھانے کی کوشش کریں گے۔
انھوں نے ہدایت کی کہ سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد اور دیگر مشکوک سرگرمیوں پر نظر رکھی جائے۔
وزیراعلیٰ نے شہر میں گاڑیوں پر گھومنے والے مسلح گارڈز کی جانب سے اسلحے کی نمائش پر بھی برہمی کا اظہار کیا اور آئی جی سندھ کو اسلحے کی نمائش ختم کرنے اور غیر رجسٹرڈ گاڑیاں بند کرنے کی ہدایت کردی۔
وزیراعلیٰ سندھ نے چوری کے موبائل اور ان کے پارٹس خریدنے والی مارکیٹوں میں کارروائی کا حکم دیا ہے۔
Comments are closed.