افغانستان میں خواتین کے لیے اب جم اور عوامی حمام میں داخلے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
یاد رہے کہ افغانستان میں خواتین پر چند دن قبل پارکوں اور تفریحی میلوں میں جانے پر بھی پابندی عائد کی جاچکی ہے۔
افغان وزارت امر بالمعروف ونہی عن المنکر کے ترجمان محمد عاکف صادق مہاجر کا کہنا ہے کہ ’جمز کو خواتین کے لیے بند کر دیا گیا ہے کیوں کہ ان کے ٹرینر مرد تھے اور ان میں سے کچھ مشترکہ جم تھے۔‘
انہوں نے کہا کہ ’حمام روایتی عوامی غسل خانے ہیں جو ہمیشہ صنفی بنیادوں پر الگ ہوتے ہیں اور ان پر بھی پابندی ہے۔‘
Comments are closed.