ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ افغانستان میں بھارت کی انویسٹمنٹ ڈوبتی نظر آرہی ہے۔
راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا تھا کہ پاکستان نے بار بار بات کی کہ افغانستان میں ہمارا کوئی فیورٹ نہیں ہے۔
انھوں نے کہا کہ افغانستان کو کیسے آگے بڑھانا ہے اس کا فیصلہ افغانیوں کو کرنا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ان کا فیصلہ بندوق نہیں کرسکتی، اگر اسے کرنا ہوتا تو 20 سال میں ہوجاتا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ افغان مسئلے پر فیصلہ بیٹھ کر ہی کرنا ہوگا۔
انھوں نے بتایا کہ پاک افغان سرحد کی سیکیورٹی اور مینجنمنٹ پہلے ہی بڑھا دی تھی، پاک افغان سرحد پر 90 فیصد باڑ لگائی جاچکی ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاک افغان سرحد پر بارڈر سیکیورٹی مینجمنٹ بہت مستحکم ہے، پاکستان اپنی سرزمین کسی کے خلاف استعمال نہیں ہونے دے گا۔
انھوں نے یہ بھی کہا کہ افغانستان میں بھارت کی انویسٹمنٹ ڈوبتی نظر آرہی ہے۔
Comments are closed.