نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر جمی نیشم نے کہا ہے کہ افتخار جس گیند پر آؤٹ ہوا وہ چھکا بھی ہو سکتا تھا، خوش ہیں کہ میچ کا نتیجہ ہمارے حق میں رہا۔
جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے جمی نیشم نے کہا کہ سیریز کے آغاز میں کنڈیشن سے ہم آہنگ ہونے میں وقت لگا تھا، میرے خیال میں ہم نے تیسرے میچ میں کافی اچھا کھیلا۔
انہوں نے کہا کہ ٹوم لیتھم و دیگر نے ہمیں اچھا اسکور لگانے میں مدد دی، ابتداء میں وکٹیں جلد مل گئی جس کی وجہ سے رنز کا دفاع آسان ہوا۔
جمی نیشم کا کہنا ہے کہ میچ توقع سے زیادہ سخت ہوگیا تھا، جو آج صورتِ حال تھی ایسی صورتِ حال پی ایس ایل میں بھی دیکھیں، پی ایس ایل میں دیکھا کہ پانچ اوورز میں 70 ہو جاتے اس لیے اندازہ تھا گیم ختم نہیں ہوا۔
کیوی کرکٹر نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی اس ٹیم کو اعتماد کا مسئلہ کبھی نہیں تھا، اندازہ ہے کہ پاکستان اپنی کنڈیشن کی بہترین ٹیم ہے۔
Comments are closed.