اتوار 16؍جمادی الاول 1444ھ 11؍دسمبر 2022ء

اعظم سواتی کو سندھ پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا، وکیل اعظم سواتی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سینیٹر اعظم سواتی کے وکیل کا کہنا ہے کہ اعظم سواتی کو سندھ پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا۔

پی ٹی آئی بلوچستان کے صوبائی صدر اور سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کا کہنا ہے کہ اعظم سواتی کیا کوئی غیر ملکی جاسوس ہیں، انہوں نے آخر کیا کیا ہے؟

 وکیل اعظم سواتی کا کہنا ہے کہ بلوچستان پولیس نے اعظم سواتی کو سندھ پولیس کے حوالے کردیا، اعظم سواتی کو خصوصی طیارے کے ذریعے سندھ منتقل کیا جا رہا ہے۔

 بلوچستان ہائی کورٹ نے اعظم سواتی کو آج رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.