پاکستان سپر لیگ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے جارحانہ مزاج کے بیٹسمین اعظم خان ان دنوں اپنی فٹنس اور فیلڈنگ بہتر کرنے میں مصروف ہیں۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر نسیم شاہ اور اعظم خان نے نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں فیلڈنگ اور ڈائیو لگانے کی سخت پریکٹس کی۔ دونوں کھلاڑیوں کی ٹریننگ ویڈیو پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے لکھا کہ لگے رہو اور محنت کرتے رہو لڑکوں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز جیتے گی۔
بعدازاں نسیم شاہ نے انسٹاگرام پر اعظم خان کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے انکی کوششوں اور فٹنس کی تعریف بھی کی۔
اس کے علاوہ اعظم خان نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر جِم سے اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ روز سخت محنت اور پسینہ بہا رہا ہوں۔ اپنے ملک کے لئے کھیلنے کا اب انتظار نہیں ہوتا۔
Comments are closed.