بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اعجاز پٹیل پلیئر آف دی منتھ قرار

نیوزی لینڈ کے اسپنر اعجاز پٹیل آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار پائے ہیں۔ اعجاز پٹیل نے دسمبر میں بھارت کے خلاف میچ میں 14 وکٹیں لی تھیں۔

آئی سی سی کی طرف سے پلیئر آف دی منتھ کے لیے نامزدہ کھلاڑیوں میں بھارت کے ماینک اگروال اور آسٹریلیا کے مچل اسٹارک بھی شامل تھے۔

اعجاز پٹیل نے ٹیسٹ میچ کی ایک اننگز میں 10 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا، نیوزی لینڈ کے اسپنر اننگز میں 10 وکٹیں لینے والے دنیا کے تیسرے بالر ہیں۔

اعجاز پٹیل سے قبل جم لیکر اور انیل کمبلے کسی ٹیسٹ میچ کی ایک اننگز میں 10،10 وکٹیں لے چکے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.