پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ لینے کے حوالے سے وزیرِ اعظم عمران خان نے سرکاری مصروفیات ترک کر دیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے سینئر پارٹی رہنماؤں اور وزراء کو وزیرِ اعظم ہاؤس اسلام آباد طلب کر لیا ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان آج سہ پہر پارٹی رہنماؤں اور وزراء سے عبدالحفیظ شیخ کی شکست کی وجوہات پر بریفنگ لیں گے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان اعتماد کا ووٹ لینے سے متعلق پارٹی رہنماؤں سے مشاورت بھی کریں گے۔
ذرائع کا یہ بھی بتانا ہے کہ اس اجلاس میں اہم فیصلے بھی متوقع ہیں۔
اجلاس میں اپوزیشن کی تحریک پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔
Comments are closed.