جمعرات 26؍جمادی الثانی 1444ھ19؍جنوری 2023ء

اسٹیٹ بینک کی کمرشل بینکس کو مساجد کے اکاؤنٹ کھولنے کی ہدایت

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بینکس کے سربراہان کو خط لکھا ہے جس میں کہا ہے کہ کمرشل بینک مساجد کے اکاؤنٹ کھولیں۔

اسٹیٹ بینک کے اعلامیے کے مطابق اسٹیک ہولڈرز نے مساجد کے اکاؤنٹ نہ کھولنے پر تشویش ظاہر کی ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اکاؤنٹ نہ کھولنے کا رجحان مالیاتی شمولیت اور معیشت کو دستاویز کرنے میں رکاوٹ ہے۔

پاکستان کے مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ بینکوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ مساوی ماحول فراہم کریں۔

اسٹیٹ بینک کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بینک ٹرسٹ، سوسائٹیز اور ایسوسی ایشنز وغیرہ کے اکاؤنٹ کھولیں۔

گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے اعلان کیا ہے کہ اگلے ہفتےسے ملک میں ڈالرز آنا شروع ہو جائیں گے۔

اعلامیے میں اسٹیٹ بینک کا مزید کہنا ہے کہ کمرشل بینک غیر سرکاری، بغیر منافع کام کرنے والے اور چیریٹیز کے اکاؤنٹ کھولیں۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اعلامیے کے ذریعے کمرشل بینکس کو یہ ہدایت بھی کی ہے کہ وہ غیر رجسٹرڈ مساجد کو رجسٹر ہونے کا مشورہ دیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.