پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کا بینچ مارک 100 انڈیکس کی مسلسل چوتھے روز منفی بندش ہوئی ہے۔
پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس میں آج 98 پوائنٹس کمی ہوئی ہے۔
حصص بازار میں کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 47 ہزار 247 پر بند ہوا۔
خیال رہے کہ گزشتہ چار روز میں انڈیکس کی گراوٹ کا مجموعہ 552 پوائنٹس ہوگیا ہے جبکہ نئے مالی سال کے آغاز سے بازار کی کاروباری سرگرمیاں بھی محدود ہوئی ہیں۔
شیئرز بازار میں آج 41 کروڑ شیئرز کے سودے 14 ارب 94 کروڑ روپے میں طے ہوئے ہیں۔
مارکیٹ کی کیپٹلائزیشن آج 32 ارب روپے کم ہوکر 8 ہزار 261 ارب روپے ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ چار روز میں مارکیٹ کیپٹلائزیشن 123 ارب روپے کم ہوئی ہے۔
Comments are closed.