بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

نیویارک فلیٹ انکوائری، آصف زرداری کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور

اسلام آبادہائیکورٹ نے نیویارک فلیٹ انکوائری میں آصف زرداری کی ضمانت قبل ازگرفتاری منظور کرتے ہوئے نیب کوسابق صدر  کی گرفتاری سےروک دیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ میں نیویارک فلیٹ انکوائری میں آصف زرداری کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی تو وکیل نے احاطہ عدالت تک ایمبولینس لانے کی درخواست دی جو منظور کر لی گئی۔

عدالت نے آصف علی زرداری کی ضمانت  5 لاکھ  روپے مچلکوں کےعوض  منظور کرتے ہوئے نیب کوآصف زرداری کی گرفتاری سےروک دیا۔

عدالت نے آصف زرداری کی ضمانت قبل ازگرفتاری 28جولائی تک منظور کی ہے اور انہیں 5 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔اسلام  آباد ہائیکورٹ  نےنیب  کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر لیا۔

واضح رہے کہ نیب نے نیویارک فلیٹ انکوائری میں آصف زرداری سے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور انہیں سوال نامہ بھیج کر جوابات طلب کیے گئے ہیں۔

You might also like

Comments are closed.