بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

انٹربینک میں ڈالر کی قدر 55 پیسے بڑھ گئی

ملکی تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ بدھ کو بھی برقرار رہا، انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں آج ڈالر کی قدر 55 پیسے بڑھی ہے۔

کاروباری دن کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر کی قدر 158 روپے 92 پیسے ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس اضافے کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کی قدر ایک لاکھ 9 ہزار 400 روپے ہوگئی ہے۔

اسی طرح اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 40 پیسے بڑھ کر 159 روپے 50 پیسے ہوگئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.