بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

چاکلیٹ سے تیار کردہ امریکا کے مجسمہ آزادی کی ویڈیو وائرل

مزیدار پیسٹری بنانے کے حوالے عالمی شہرت یافتہ سوئس شیف امائوری گوئشون کے چاکلیٹ سے تیار کردہ اسٹیچو آف لبرٹی نے انٹرینٹ یوزرز کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کردیا ہے۔

یاد رہے کہ امریکا میں نصب مجسمہ آزادی ایک علامتی حیثیت کی حامل ہے۔ ایک انسٹا گرام یوزر نے اس پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ یہ بڑا ہی حیران کن اور دلچسپ ہے۔ 

واضح  رہے کہ جو نیٹ یوزرز پابندی سے انسٹا گرام استعمال کرتے ہیں وہ شیف امائوری گوئشون سے بخوبی واقف ہونگے۔

اب انکے اس چاکلیٹ سے بنائے گئے مجسمہ آزادی کی ویڈیو نے تو سب کو حیران کردیا ہے، معلوم ہوا ہے کہ انھوں نے مختلف اقسام کی چاکلیٹ سے سات فٹ لمبا مکمل مجسمہ تخلیق کیا ہے۔

A post shared by Amaury Guichon (@amauryguichon)

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.