ایم کیو ایم کے رکنِ سندھ اسمبلی خواجہ اظہار الحسن کا کہنا ہے کہ سندھ اسمبلی میں حکومت اور اپوزیشن دونوں کی طرف سے سیاسی دعا بھی ہوئی ہیں اور بدعائیں بھی ہوئیں۔
یہ بات ایم کیو ایم کے رکنِ سندھ اسمبلی خواجہ اظہار الحسن نے سندھ اسمبلی کے اجلاس میں آج ہونے والی ہنگامہ آرائی اور شور شرابے کے حوالے سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
ان کا مزید کہنا ہے ک یہ سیٹ قائدِ اعظم محمد علی جناح کی ایک نشانی ہے، مکیش کمار چاؤلہ سے بھی اس کے احترام کی درخواست ہے۔
خواجہ اظہار الحسن کا یہ بھی کہنا ہے کہ ماحول بہت خراب ہو گیا ہے، ون سائیڈ اجلاس چل رہا ہے، قومی اسمبلی میں بھی اپوزیشن یہی کچھ کر رہی ہے۔
Comments are closed.