سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا ہے کہ اسمبلیاں توڑنے کے معاملے پر ان کی پارٹی جذبات میں کوئی فیصلہ نہیں کرے گی۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ ہر فیصلہ اپنے مناسب وقت پر ہوگا۔
رہنما پی ٹی آئی شفقت محمود کا کہنا ہے کہ اسمبلیاں توڑنے کے فیصلے پر پارلیمانی کمیٹی سے مشاورت کا عمل جاری ہے، فیصلہ ہوچکا ہے۔
اسمبلی توڑنے کے حوالے سے پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نے کہا کہ کور کمیٹی نے اس معاملے میں تمام اختیارات عمران خان کو سونپ دیئے ہیں۔
حماد اظہر کا کہنا تھا کہ اسمبلیاں توڑنے کی تاریخ کا اعلان ہونا باقی ہے۔
مزید برآں شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اسمبلیاں توڑنے کے معاملے پر پارٹی کی مرکزی قیادت نے عمران خان کے فیصلے کی توثیق کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے پی اسمبلی توڑنے پر رضامند ہیں۔
Comments are closed.