اتوار24؍ربیع الثانی 1444ھ20؍نومبر 2022ء

اسلام آباد کے داخلی راستے 26 نومبر کو بند کیے جاسکتے ہیں، آئی جی ناصر خان

آئی جی اسلام آباد ناصر خان نے کہا ہے کہ 26 نومبر کو راولپنڈی سے اسلام آباد کے داخلی رستوں کو بند کیا جاسکتا ہے۔

اسلام آباد میں ناصر خان کی زیر صدارت امن عامہ سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں سیاسی جماعت کے متوقع جلسے پر خطرات اور سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا ہے کہ وہ زخمی ٹاک کے ساتھ لانگ مارچ کی قیادت کریں گے۔

دوران اجلاس آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ 26 نومبر کو راولپنڈی سے اسلام آباد کے داخلی راستوں کو بند کیا جاسکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ راستوں کی بندش سے لوگوں کو مشکلات پیش آسکتی ہیں۔

ناصر خان نے یہ بھی کہا کہ اسلام آباد میں کوئی بھی سیاسی سرگرمی قانون کے مطابق اور انتظامیہ کی اجازت سے ہوگی۔

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان سے متعلق آئی جی اسلام آباد کی زیر صدارت سیکیورٹی اجلاس ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ ریڈ زون کی سیکیورٹی کے لیے پولیس، ایف سی، رینجرز تعینات ہوگی۔

آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ دہشت گردی کے خطرات کے پیش نظر ضلع بھر میں سرچ آپریشن کیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ڈیوٹی پر تعینات اہلکاروں کو ڈرونز اور باڈی کیمرے مہیا کردیے گئے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.