اتوار24؍ربیع الثانی 1444ھ20؍نومبر 2022ء

تسنیم حیدر کے الزامات سنجیدہ نوعیت کے ہیں، تحقیقات ضروری ہیں، ذلفی بخاری

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما ذلفی بخاری کا تسنیم حیدر سے متعلق کہنا ہے کہ برطانیہ میں جھوٹا الزام لگا کر بچنا ناممکن ہے، الزامات سنجیدہ نوعیت کے ہیں، تحقیقات ضروری ہیں۔

ذرائع پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ تسنیم حیدر شاہ قتل کیس کی تفتیش کے دوران ملزم نامزد ہوا۔

اپنے بیان میں ذلفی بخاری نے کہا کہ اگر تسنیم حیدر کے الزامات جھوٹے ہیں تو برطانوی عدالت سے رجوع کرلیں، اہم بات یہ ہے الزام لگانے والا برطانیہ میں یہ بات کر رہا ہے۔

ذلفی بخاری نے مزید کہا کہ سمندر پار پاکستانیوں نے ہمیشہ مجھے عزت سے نوازا ہے، تقریب میں 1500 سے زیادہ افراد تھے، میں اس آدمی کو نہیں جانتا۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ تصویر سے ظاہر ہے کہ میں ابھی ابھی ان سے متعارف ہوا تھا۔

انہوں نے کہا کہ میں اس طرح کی گٹر کی سیاست کر کے اپنے آپ کو نہیں گراؤں گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.